میلبرن: (ویب ڈیسک) پاکستانی سٹار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے میچ میں سڈنی تھنڈر کے خلاف بیٹنگ کے دوران کپتان میلبرن رینی گیٹس نے اننگز کے دوران ہی واپس بلالیا۔
محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے، میچ کی اننگز ختم ہونے میں دو اوور باقی تھے، میلبرن رینی گیٹس کے کپتان ویل سدر لینڈ رضوان کی جگہ خود بیٹنگ کرنے گئے، کپتان خود ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کو سست بیٹنگ کی وجہ سے واپس بلایا گیا، میلبرن رینی گیٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد رضوان پیر کو کھیلے گئے میچ میں نمبر چار پر بیٹنگ کے لیے آئے، تاہم وہ اپنی اننگز کے دوران روانی حاصل نہ کر سکے۔
— KFC Big Bash League (@BBL) January 12, 2026
رضوان نے 23 گیندوں پر 26 رنز اسکور کیے، جس میں دو چوکے اور ایک شاندار چھکا شامل تھا، مگر ان کا اسٹرائیک ریٹ 113.04 رہا جو مختصر فارمیٹ کے تقاضوں کے مطابق مؤثر ثابت نہ ہو سکا۔
اس مقابلے میں سڈنی تھنڈر نے میلبرن رینی گیٹس کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔



