سوات : گلوکارہ غزالہ جاوید کے قاتل کو 2 بار پھانسی اور 10 سال قید

Published On 16 Dec 2013 06:26 PM 

پشتو کی معروف گلوکارہ غزالہ جاوید قتل کیس میں عدالت نے ملزم جہانگیر کو دو بار سزائے موت اور دس سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

سوات: (دنیا نیوز) مقامی عدالت میں گلوکارہ غزالہ جاوید قتل کیس کی سماعت کی ایڈیشنل سیشن جج طارق پرویز بلوچ نے مقتولہ کے سابق شوہر جہانگیر خان کو دو بار سزائے موت ، دس سال قید اور سات کروڑ دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ پشتو کی گلوکارہ غزالہ جاوید نے جہانگیر خان سے سات فروری دو ہزار دس میں شادی کی تھی جس کے ایک سال بعد گلوکارہ نے شوہر سے خلع لے لیا۔ تیرہ جون دو ہزار تیرہ کو غزالہ جاوید کو والد کے ساتھ پشاور میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے گلوکارہ کے سابق شوہر جہانگیر خان اور اس کے دو ساتھیوں سلام اور نصیر کو ملزم قرار دیا۔ دونوں ملزم تاحال مفرور ہیں۔