مٹھی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

Published On 05 Jan 2018 12:33 PM 

شہریوں کی بڑی تعداد کا اسپتال پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ، پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے شہر کی ناکہ بندی کر دی۔

تھرپارکر: (دنیا نیوز) تھرپارکر کے شہر مٹھی میں دن دیہاڑے دو تاجر بھائیوں کو نامعلوم دو موٹرسائیکل سوار وں نے قتل کر دیا۔ واقعہ کے خلاف تاجروں نے چھاچھرو اور مٹھی میں مکمل شٹر ڈاؤن کردی۔

مٹھی میں آج دو تاجر بھائی دلیپ کمار اور چندر کمار صبح کے وقت مین بازار میں دکان کھولنے لگے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے ڈکیتی کی کوشش جس کے دوران تاجروں نے مزاحمت کی۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا جو سول اسپتال مٹھی میں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

واقعہ کے بعد مٹھی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاجروں نے مٹھی شہر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تھرپارکر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب واقعہ کیخلاف چھاچھرو میں بھی تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن کر دی۔