کرائم
خلاصہ
- چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) چیچہ وطنی کے نواحی گاٶں 113 بارہ ایل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا ۔ تینوں افراد کو پولٹری فارم سے ملحقہ کمرے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
مقتولین میں مالک پولٹری فارم اور 2 ملازم شامل ہیں ۔ قتل ہونے افراد کی شناخت چوہدری زاہد حمید ، نصیر اور تلمیز احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا ۔ پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔


ابتداٸی معلومات کے مطابق بارہ بور راٸفل بطور آلہ قتل استعمال ہوا ہے اور مقتولوں کے سر پر گولیاں ماری گئیں ۔ فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت جمع کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔