ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال ملتان میں ایمرجنسی وارڈ کے عملہ کا مریض کے لواحقین سے ناروا سلوک، لواحقین نے نشتر ایمرجنسی کے باہر عملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے عملے نے مریض کے لواحقین سے ناروا سلوک کیا، جس پر لواحقین نے نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور عملے کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نشتر کا عملہ مریضوں کے لواحقین سے ناروا سلوک کرتا ہے تاہم انتظامیہ کیجانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔ مظاہرین کے احتجاج کے دوران ڈی ایم ایس ایمرجنسی موقع پر پہنچ گئے اور مسئلے کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔