اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے جہانیاں میں ماں بیٹی کے قتل کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی گئی۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر لیا، ماں اور بیٹی کو عدالت سے واپسی پر مبینہ طور پر مخالفین نے قتل کیا تھا۔