لاہور: (دنیا نیوز) منشاء بم کے خلاف مزید تین مقدمات لاہور کے تھانہ جوہر ٹاون میں درج ہو گئے، مقدمات شہری راحیل، ہارون اور دیگر کی مدعیت میں درج کیے گئے۔
مقدمات متاثرین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منشاء بم سے کرایہ پر دوکانیں اور ورکشاپ لی تھی جس کی 5 لاکھ سیکورٹی منشاء بم نے وصول کر رکھی تھی، جو ایل ڈی نے آپریشن کے دوران گرا دی۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشا بم کے خلاف فراڈ کے اور جعل سازی کے مزید تین مقدمات درج کر دیے۔
یاد رہے کہ ملک منشاء کھوکر عرف منشاء بم لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاون میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا ہے۔ اس پر قبضے، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کے 70 مقدمے درج ہیں۔ غیر قانونے طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا پہلا مقدمہ 1982 میں درج کیا گیا۔