پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران خفیہ ایجنسی کے نام پر تاجروں سے رقم لوٹنے والے ملزم سمیت ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران خفیہ ایجنسی کے نام پر تاجروں سے رقم لوٹنے والے ملزم سمیت ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران خفیہ ایجنسی کے نام پر تاجروں سے رقم چھیننے والے ملزم سید کمال سمیت ڈکیتوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا، تینوں ملزمان سے جعلی نمبر لگی گاڑی،چودہ لاکھ روپے،پرائز بانڈر اور تین تولہ سونا برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزم سید کمال نے خفیہ ایجنسی کے نام پر تاجر سے سولہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے ہتھیائے، ملزم سید کمال کو سال دوہزار چودہ میں محکمہ پولیس سے برخاست کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔