پشاور: (دنیا نیوز) کسٹمز نے پشاور سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کسٹمز حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر پشاور سے آنے والے گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد ہوئے جس پر موبائل سمگلرز حسین اور شریف کو گرفتار کر لیا گیا، کسٹمز حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی کئی مرتبہ موبائل سمگلنگ کر چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔