لاہور: (دنیا نیوز) شاہدرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی، اس دوران تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق شاہدرہ پولیس نے منشیات فروش کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی اعجاز اللہ اور مسرت اعجاز کو گرفتار کیا، دونوں ملزمان تعلیمی اداروں میں چل پھر کے موم کی پڑیاں بنا کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی آئس ہیروئن اور چرس برآمد ہوئی ہے۔
ایس پی سٹی غضنفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے منشیات استعمال ہونے والے پائپ بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان منشیات کو فروخت کرنے کے لیے کرائے کے گھروں کو استعمال کرتے، ملزمان منشیات آئس کے استعمال کے لیے جگہ بھی فراہم کرتے، ملزمان اعجاز اللہ اور مسرت اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔