گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) ضلع گوجرانوالہ کے تھانہ واہنڈو کے علاقہ گلگتیاں میں سگے بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازعہ پر سگے بھائیوں کے درمیان لڑائی ہو گئی، لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر گیارہ افراد شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے افراد میں سابق چیئر مین چودھری افضل اور ارشد واہلہ شامل ہیں، ریاست اور سابق چیئر مین افضل کے درمیان پرانی رنجش چلی آ رہی ہے۔ دونوں گروپوں میں تین ماہ قبل بھی جھگڑا ہوا تھا،
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔