اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے علاقے میلوڈی مارکیٹ کی جیولر شاپ میں ڈکیتی کی کوشش، گارڈ اور مالک کی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ بھکاری کے روپ میں آنے والے ڈاکو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں باآسانی فرار ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطبق دو ڈاکو بھکاریوں کے روپ میں سونے کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ نکال لیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے کاؤنٹر سے فائرنگ کی تو ڈاکوؤں نے بھی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کی زد میں آکر دکان پر کام کرنے کام کرنے والا نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت باآسانی سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ ہی تھانہ کوہسار کی حدود میں واقع سپر مارکیٹ میں جیولر شاپ پر تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہوئی تھی، ڈاکو 4 کروڑ 58 لاکھ کا سونا اور نقدی لوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
تھانہ شالیمار کی حدود میں گزشتہ رات سیکٹر ایف ٹین کی ایک دکان میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی اور مزاحمت پر حساس ادارے کا حاضر سروس اہلکار ناصر اصغر جاں بحق ہوگیا۔
یہی نہیں، ڈاکوؤں نے اسلام آباد پولیس کے ایک باوردی سب انسپکٹر کو بھی دن دیہاڑے لوٹ لیا اور نقدی کیساتھ سرکاری پستول بھی چھین کر چلتے بنے۔