کرک: پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی

کرک: پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی

کرک تھانہ لتمبر کی حدود میں پولیو ٹیم کیساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جنید اللہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کی نماز جنازہ پولیس لائن کرک میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کا ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود بھی شریک نہ ہوسکے۔

جنازہ میں ڈی ایس پیز اور ایس پی انوسٹی گیشن کے علاوہ علاقہ معززین اور انجمن تاجران نے شرکت کی جنازہ کے بعد شہید کی میت ابائی گاؤں میانکی روانہ کردی گئی۔

کانسٹیبل جنید اللہ کو آج صبح پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران لغڑی بانڈہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔