کراچی: بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنیوالا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: بھارت سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنیوالا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بھارت سے تربیت حاصل کرنیوالے ملزم ذاکر رضا عرف ندیم کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پڑوسی ملک سے عسکری تربیت حاصل کی۔ ملزم حربی مشکیں،جنگی چالیں اور خودکار ہتھیار چلانے کا ماہر ہے۔

سٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم معصوم لوگوں کی ذہن سازی کرکے پاکستان میں مذہبی اور فرقہ ورانہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کرتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مشترکہ کارروائیاں جاری ہے۔۔