کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سٹیل ٹاوُن بازار میں سٹالز لگانے والوں کا احتجاج نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی سٹیل ٹائون بازار میں اسٹالز لگانے والوں کا بازار کی اجازت نہ دینے پرضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے قومی شاہراہ کو ٹریفک کےلیے بند کردیا۔ احتجاج کے پیش نظر پولیس طلب کی گئی،پولیس اور مظاہرین میں سٹرک کلئیر کرانے کے دوران تصادم ہو گیا،لاتیں اور گھوسوں کی بارش سے بھگڈر مچ گئی۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا شروع کیا تو پولیس نے ہوائی فائرنگ کردی،فائرنگ کے باعث ایک شخص زخمی ہو گیا،دو طرفہ تصادم سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی پابندی کے باعث بازار لگانے سے روکا گیا تھا۔