اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 4 مسافروں کو آف لوڈ جبکہ 99 تارکین وطن کو ڈیپورٹ کر دیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق4 مسافران کو نامکمل سفری دستاویزات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ جبکہ 99 تارکین وطن مختلف ممالک سے ڈیپورٹ کیا گیا یے۔ ڈی پورٹ ہونے والے افراد میں سے 30 جرمنی، 58 ترکی، 7 یونان، 2 متحدہ عرب امارات، 1 کرغستان اور 1جنوبی افریقا سے ڈیپورٹ کیے گئے۔
ڈی پورٹ ہونے والے مسافران کو وزٹ ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے بعد اوور سٹیے اور غیر قانونی طریقہ سے بارڈر کراسنگ پر ڈیپورٹ کیا گیا۔