مظفر گڑھ: بھائی کے جرم کی سزا، 2 کمسن بہنوں کو ونی کر دیا گیا

مظفر گڑھ: بھائی کے جرم کی سزا، 2 کمسن بہنوں کو ونی کر دیا گیا

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں پیش آیا۔ دو روز قبل پنچایت کے حکم پر دو کمسن بہنوں کو ونی کر دیا گیا تھا۔

دونوں بچیوں کے بھائی فیاض کی مبینہ طور پر علاقے کی ایک خاتون سے تعلقات تھے۔ معاملے پر علاقے کے نازک حسین نامی سرپنج کی سربراہی میں پنچایت منعقد ہوئی جس نے فیاض کا نکاح اسی خاتون سے کروا دیا۔

پنچایت کے حکم پر ہی فیاض کی کمسن بہنوں کا نکاح خاتون کے بھائیوں سے بھی کر دیا گیا۔ پنچایتی حکم پر 9 مئی کو دونوں کمسن بہنوں کی رخصتی طے تھی۔ پولیس نے تھانہ کندائی میں دونوں دولہوں، سرپنج اور نکاح خواں سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔