کراچی: سنار کا دکان میں چوری کا ڈرامہ بے نقاب، ساتھی سمیت گرفتار، سونا بھی برآمد

کراچی: سنار کا دکان میں چوری کا ڈرامہ بے نقاب، ساتھی سمیت گرفتار، سونا بھی برآمد

ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے گلف شاپنگ مال میں سنار کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کر لیا۔ پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز پر چھاپہ مار کر 3 کلو سونا برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مدعی آصف کو اُس کے ساتھی وسیم سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم آصف نے خود اپنی دکان سے سونا غائب کر کے نقب زنی کا ڈرامہ رچایا تھا، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔