کرائم
خلاصہ
- شکارپور: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او لکی غلام شاہ خمیسو بروہی شہید ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ سکھر روڈ قومی شاہراہ پر 7 سے زائد ڈاکو بسوں کو روک کر مسافروں سے لوٹ لوٹ مار کررہے تھے، اطلاع پر فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوؤں نے دیکھتے ہی پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او لکی خمیسو بروہی شدید زخمی ہوگئے، زخمی ایس ایچ او کو تشویشناک حالت میں سکھر کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔