کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا

پولیس کے مطابق واقعہ نمائش چورنگی باغِ جناح گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ عادل نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گاڑی سوار شہری کو لوٹنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں عادل موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔