کراچی: ناظم آباد گول مارکیٹ، پاپوش نگر اور چاند بی بی روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

کراچی: ناظم آباد گول مارکیٹ، پاپوش نگر اور چاند بی بی روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

سینئر ڈائریکٹر لینڈ انٹی اینکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ناظم آباد گول مارکیٹ اور پاپوش نگر پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی، روڈ اور فٹ پاتھ پر ہوٹل کا سامان، کھانے پینے کے اسٹال رکھے گئے تھے۔ انٹی انکروچمنٹ اور علاقہ پولیس نے سارا سامان ضبط کرلیا۔

دوسری جانب چاند بی بی روڈ پر بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن میں روڈ اور فٹ پاتھ پر رکھے مختلف قسم کے کھانے پینے کے اسٹال، کیبن، ٹھیلے، پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط کی گئیں، کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی علاقہ پولیس اور انٹی انکروچمنٹ اسٹاف نے کی۔