آزاد کشمیر میں روپوش ایلیٹ فورس پنجاب کے جوان کے قاتل گرفتار

آزاد کشمیر میں روپوش ایلیٹ فورس پنجاب کے جوان کے قاتل گرفتار

مظفرآباد میں تھانہ صدر پولیس کے جوانوں نے پنجاب پولیس کے ایلیٹ فورس کے جوان کے قتل میں ملوث عدالت سے موت اور عمر قید کے سزا یافتہ مجرمان کو ڈھونڈ نکالا جنہیں عدالتی کاروائی مکمل کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

حکام پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کی باہمی کوششوں سے سال 2019 سے مظفرآباد کے نواحی علاقوں میں روپوش ملزمان کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

آزاد کشمیر پولیس کے صوبوں سے ریکارڈ کے تبادلے کے ساتھ تھانوں کی سطح پر کرایہ داروں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے بوگس نظام کے سبب بھی اشتہاری ملزمان اور مجرمان دندناتے پھرتے ہیں۔