کراچی: گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ واقعے میں قبضہ مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: گلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ واقعے میں قبضہ مافیا کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے اظہر ارائیں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول کا ایک گروہ سے 400 گز زمین پر تنازعہ چل رہا تھا، زمین کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، مقتول ٹھیکیداری اور زمینوں کی فروخت کا کام کرتا تھا، مقتول قبضے کے خلاف احتجاج اور کراچی پریس کلب پر کانفرنس بھی کرچکا ہے، اظہر آرائیں کو بچوں سے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا،متقول دیگر قبضہ مافیا کے خلاف بھی سرگرم تھا۔

پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔