اے این ایف کی 3 کارروائیاں، 95 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی 3  کارروائیاں، 95 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں قصور، پشین اور اسلام آباد میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 92 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 3 کلو گرام آئس بھی قبضے میں لی گئی۔

کارروائیوں میں منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے 3 ڈرونز اور دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔