مریدکے میں بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرتے دو افراد بلاک

مریدکے میں بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرتے دو افراد بلاک

پولیس حکام نے بتایا کہ نواحی گاؤں لانمبڑے میں چور ٹرانسفارمر اتارتے ہوئے کرنٹ سے جھلس کر جاں بحق جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسرا واقعہ کٹھیالہ ورکاں کے قریبی ڈیرہ سدھواں پر پیش آیا، جہاں چوروں نے ڈیرہ داروں کے جاگنے پر فائرنگ کر دی، بھاگنے کے دوران چوروں کا اپنا ہی ساتھی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

دونوں واقعات میں ملزموں کے ساتھی چوری کیا سامان اور ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، مرنے والوں کی خالد ولد اشرف سکنہ منوں آباد اور افضل ولد نذیر احمد سکنہ بھلے بانیوال کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے دونوں نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچا دیں، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔