قمبر شہدادکوٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار

قمبر شہدادکوٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکو گرفتار

ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے بتایا کہ ڈیرہ کے علاقے میں شہری رزاق نوناری کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ڈاکووں کو پولیس نے گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

حسن سردار نیازی نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکووں کی شناخت حمزہ چانڈیو اور ارشاد شیخ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ڈاکو ضلع قمبر شہداد کوٹ میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، زخمی ڈاکوؤں اور شہری کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔