راہوالی میں استاد نے 17 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا

راہوالی میں استاد نے 17 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلے والا کے منظور حسین نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی کہ گزشتہ شام 7 بجے وہ اپنی 17 سالہ بیٹی (ع) کو محلہ میں رہائش پذیر طاہر نواز کے ٹیوشن سنٹر پر پڑھنے کے لئے چھوڑ کر گھر آ گیا، رات 10:30 پر اسے لینے گیا تو ٹیچر نے بتایا کہ تمہاری بیٹی چلی گئی ہے۔

لڑکی کی تلاش شروع کی گئی تو صبح کے وقت گاؤں کے محمد سلیم اور محمد امجد نے اسے بتایا کہ لڑکی کو طاہر نواز اپنے ساتھی سکندر سکنہ بلے والا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے، شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ لڑکی کو لے کر فرار ہو گئے۔