کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سندھ نے جعلسازی سے غیرملکی شہری کا شناختی کارڈ بنوانے والے نادرا کے 2 افسران کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق نادرا افسرا ن اور غیرملکی شہری جاوید کیخلاف نادرا کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ نادرا کے گرفتار افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد حسین اور سینئر ایگزیکٹو رضوان خان شامل ہیں۔
غیر ملکی شهری جاوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ حمادحسین کی ملی بھگت سے46 سالہ غیرملکی شہری شناختی کارڈ بنوانے میں کامیاب ہوا ۔ ملزم نے جس این آئی سی پر شناختی کارڈ بنوایا وہ خاتون بشیراں کو جاری کیا گیا تھا۔