کوہاٹ: افغان مہاجر کیمپ میں فائرنگ، 4 افراد قتل

کوہاٹ: افغان مہاجر کیمپ میں فائرنگ، 4 افراد قتل

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔