وائرل ویڈیو پر ایکشن،کمسن بہن بھائی پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

وائرل ویڈیو پر ایکشن،کمسن بہن بھائی پر تشدد کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز نے اس واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ محسن نامی بچے پر اس گھر کے مالکان کی جانب سے تشدد کیا جاتا رہا، جبکہ بچے کے جسم پر گہرے زخم بھی موجود ہیں ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے محسن نے بتایا کہ اس کی بہن کو بھی مار پیٹ کی جاتی تھی ۔

مزید برآں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سہیل چودھری کے مطابق بچوں پر تشدد کرنے والے میاں بیوی شاہد اور اقرا کو حراست میں لے کر گرین ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ اس واقعے کے متعلق تفتیش جاری ہے۔