نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانےوالے ڈاکٹر کی ٹریننگ برخاست

نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانےوالے ڈاکٹر کی ٹریننگ برخاست

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عبداللہ حارث کو نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیوز بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:نرسوں اور لیڈی ڈاکٹرز کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی جانب سے متعلقہ ڈاکٹر کی گرفتاری کی تفتیش کی گئی تو موبائل سے مزید پچاس ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ حارث یورالوجی میں پی جی آر ڈاکٹر تھا جبکہ وہ جناح برن یونٹ میں روٹیشن پر ڈیوٹی کر رہا تھا۔