کشمور: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر دستی بم سے حملہ، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

کشمور: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر دستی بم سے حملہ، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

بم دھماکے سے گھر میں موجود شادی شدہ جوڑے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں جاں بحق مسمات زبیدان اور زخمی میں زاہد علی بنگوار شامل ہیں۔ بم دھماکہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے خاتون کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

ایس ایچ او بخشاپور حسین علی شاھانی نے بتایا کہ 6 ماہ قبل زاہد علی بنگوار اور مسمات زبیدان بروھی نے کورٹ میرج کی تھی جس کے بعد لڑکی کے ورثاء راضی نہ ہونے پر جوڑے کو مسلسل مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں، آج انھوں نے گھر پر بم سے حملہ کیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ عملے کو طلب کرلیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔