لاہور:(دنیانیوز)سیشن عدالت میں گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم سے بدسلوکی مقدمے میں گرفتار ملزم آصف عظیم اور افتخار احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی اورعدالت نے مقدمہ میں کیس کا ریکارڈ کل طلب کر لیا ہے۔
پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے دلائل مکمل کیے اورملزمان کے خلاف ثبوت عدالت پیش کر دیے ۔
ساجد بھٹی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم جاری کرے جس کے بعد عدالت نے ملزم آصف عظیم اور افتخار احمد کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔