سانحہ مینار پاکستان:ریمبو سمیت 7ملزمان کی ضمانتیں خارج

Published On 28 October,2021 05:03 pm

لاہور:(دنیا نیوز)مینار پاکستان میں عائشہ اکرم کے ساتھ دست درازی کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور عدالت نے مقدمہ میں گرفتار ریمبو سمیت سات ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانتیں خارج کردی ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے نے عائشہ اکرم کیس میں گرفتار ملزم ریمبو سمیت 7ملزمان کی ضمانتوں کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی اوردو ملزمان کی گرفتاری درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے دلائل دیتے ہوئے استدعات کی کہ ملزمان کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کر دیے گئے ہیں جبکہ عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ گریٹر اقبال پارک،عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو پولیس نے حراست میں لے لیا

عدالت نے چھے ملزمان کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیاجن میں محسن علی ،محمد بلال ،ظفر علی، محمد حسین اور منصب علی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سانحہ گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم نے اپنے ہی ساتھی کویہ کہہ کر پکڑوا دیا تھا کہ ریمبو کا تیرہ افراد پر مشتمل گینگ دو سال سے بلیک میل کررہا تھا،دس لاکھ روپے بھی بٹور چکا، چودہ اگست کو زبردستی پارک میں لے جایا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کے بیان پر پولیس نے چھاپے مار کر سات افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
 

Advertisement