پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی ضلع کچہری میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس نے دو ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان نے خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق عدالت پیشی کے لئے آنے والی خاتون کو اس کے والد اور بھائی نعمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، پولیس نے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔