لاڑکانہ : (دنیا نیوز) لاڑکانہ کی میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر نوشین اور 2019 میں خودکشی کرنے والی ڈاکٹر نمرتا کماری کے جسم اور کپڑوں سے ملنے والے خون کے نمونے میچ کرگئے،تحقیقاتی ادارے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
جامشورو کی فارنزک لیب نے ڈاکٹر نوشین کی ڈی این اے رپورٹ جاری کردی جس میں اہم انکشاف سامنے آ گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نوشین اور ڈاکٹر نمرتا کے جسم اور کپڑوں سے ایک ہی شخص کے نمونے ملے، رپورٹ آنے کے بعد گرلز ہاسٹل میں آنے جانے والے مردوں کے نمونے طلب کر لئے گئے ہیں جس کی مدد سے ملوث شخص کی شناخت کی جائے گی۔
تین ماہ قبل ڈاکٹر نوشین کی پھندہ لگی لاش ملی تھی جبکہ 2019 میں طالبہ نمرتا کماری کی بھی لاش اسی طرح ملی تھی۔