لاہور میں خاتون ڈکیت کی انٹری، شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

لاہور میں خاتون ڈکیت کی انٹری، شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

ڈکیتی کا واقعہ تھانہ ہنجروال کی حدود میں پیش آیا، خاتون کے ساتھ 15 سالہ دو لڑکے بھی ڈکیتی واردات میں شامل تھے۔

پولیس کے مطابق خاتون ڈاکو شہری سے 7 لاکھ 80 ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئی۔

متاثرہ شہری مختیار حسین کی مدعیت میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔