لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ پرانی انار کلی کی حدود میں سپیشل برانچ کا کلرک وکیل کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دونوں کا آپس میں موٹرسائیکل ٹکرانے پر جھگڑا ہوا، وکیل موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
واقعہ کے بارے میں پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ وکیل نے مکے اور ٹھڈے بھی مارے، 55 سالہ عبدالرحمٰن موقع پر ہی دم توڑ گیا اور لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔