لاہور:(دنیا نیوز) تھانے میں مبینہ طور پر سالگرہ کی پارٹی کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرے پر کپڑا ڈلوانا مہنگا پڑ گیا، ایس ایچ او فیصل ٹاؤن یاسر بشیر چیمہ اور سب انسپکٹر مہوش کو معطل کر دیا گیا۔
لاہور کے علاقہ فیصل ٹاؤن کے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کے معطل ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق یاسر بشیر نے کمرے میں کیک کاٹنے سے پہلے سی سی ٹی وی کیمروں پر کپڑا ڈلوادیا۔
آئی جی آفس مانیٹرنگ روم میں موجود سٹاف نے بند کیمروں کا نوٹس لیا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے یاسر بشیر چیمہ اور مہوش کو معطل کر دیا۔