چنیوٹ:(دنیا نیوز) نشہ کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بہیمانہ تشدد کر کے بیوی کا سر پھاڑ دیا اور سر کے بال مونڈھ دئیے۔
چنیوٹ میں نشہ کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی متاثرہ خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر نشہ کرتا ہے، جوا کھیلتا ہے اور وہ گھروں کا کام کر کے بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔
خاتون نے ڈی پی او چنیوٹ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شوہر نشہ کے لیے پیسے نہ دینے پر تشدد کرتا ہے۔