لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے نجی اور سرکاری سکولوں میں بڑے پیمانے پر انسداد منشیات مہم چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکولوں کو ڈرگ فری سرٹیفیکٹ فراہم کریں۔
ہر تعلیم ادارے میں ڈرگ مہم کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا جائے، فوکل پرسنز کو 3 سے 4 روز کی تربیت لینی ہوگی، فوکل پرسنز کو تربیت سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی معاونت کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذولفقار فراہم کریں گے۔