لاہور:(دنیا نیوز) رائے ونڈ میں دردناک واقعہ پیش آیا جہاں پر سوتیلے باپ نے 3 سال کے بیٹےکو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔
لاہور میں رائیونڈ کے علاقے سفاکیت کی انتہا ہوگئی، ظالم سوتیلے باپ نے سگی والدہ کے سامنے 3 سال کے بچے عباس علی کو قتل کر دیا، درندہ صفت ملزم نے بچے کو پکڑ کر دیوار کے ساتھ مارا جس سے بچے کے سر میں گہری چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا اور مقتول کی والدہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔
رائے ونڈ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔