لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے کابینہ میں 4 نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پنجاب کابینہ میں توسیع کے معاملے پر نئے وزارا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متحرک اراکین اسمبلی کو نمائندگی دی جائے گی۔
آئینی طور پر پنجاب کابینہ میں وزرا کی تعداد 41 ہوسکتی ہے، اس وقت کابینہ میں 37 وزرا شامل ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 6 کے تحت اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد کے 11 فیصد سے زائد وزرا نہیں ہوسکتے۔
پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے آئینی طور پر 41 وزیر بنائے جاسکتے ہیں جبکہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ نئے وزرا کے لیے نام تجویز کریں گے۔