لاہور: (دنیا نیوز) حسان خاور کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن نے ایک اسٹیج ڈرامہ شروع کر رکھا ہے، پیسے ہاتھ میں اٹھائے بکاؤ مال کی تلاش میں ہے مگر اب ان کو کوئی بکاؤ مال نہیں ملے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 3 سال میں ترقی ہوئی، حکومت نے کورونا کے باوجود ترقی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اپوزیشن کے لیڈر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، حکومت کو اپنے اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، اختلافات ہوتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اگر ان کے نمبرز پورے ہیں تو عدم اعتماد ضرور لائیں۔