انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ والوں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا

Published On 17 February,2022 07:35 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پٹرول کی قیمت بڑھی ہے تو ٹرانسپورٹرز بھی کہاں رکنے والےہیں، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے بعد انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ والوں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، پٹرول بم گرنے کی دیر تھی کہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ والوں نے کرائے بڑھا دئیے اور اب انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،لاہور میں سٹاپ ٹو سٹاپ 20 سے 30 روپے تک کرایہ بڑھا دیا گیا ہے۔

آٹو رکشہ، چنگ چی رکشہ، ویگن سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ والے منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں۔

گھروں سے دفاتر جانے اور واپس آنے والے ہوں یا پھر کسی ضروری کام کیلئے نکلے لوگ، لاہور کی سڑکوں پر سفر کرنے والے شہری کرائے بڑھنے پر پریشان ہیں۔

شہریوں کی جانب سے کہا گیا کہ کرائے اسی طرح ہی بڑھتے رہے تو پھر گزارہ اور مشکل ہو جائے گا۔
 

Advertisement