اسلام آباد:(دنیا نیوز) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔
مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں۔
اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے۔
خیال رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی،مجرم جان محمد اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔