کراچی: وکیل نے ساس، سسر، بیوی کو زخمی کر کے خودکشی کرلی

کراچی: وکیل نے ساس، سسر، بیوی کو زخمی کر کے خودکشی کرلی

پولیس حکام کے مطابق وکیل منصور نے گھر والوں کو زخمی کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی، وکیل منصور کو زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، وکیل منصور کا اپنی بیوی سے خلع کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا جس پر بات چیت کرنے گھر آیا تھا کہ اچانک جھگڑا ہو ااور وکیل نے فائرنگ کردی۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں، فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔