کراچی: خاتون کی 20 روز پرانی تشدد زدہ لاش برآمد، 2 بھائی گرفتار

کراچی: خاتون کی 20 روز پرانی تشدد زدہ لاش برآمد، 2 بھائی گرفتار

کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میں رات گئے گھر سے سمیرہ نامی خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے قتل کے الزام میں دو سگے بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر بھائیوں نے غیرت کے نام پر قتل کیا، خاتون کو پیچ کس کے وار کرکے قتل کیا گیا، خاتون کی بیس روز پرانی لاش گھر کے اندر سے گزشتہ شب ملی تھی۔