کراچی: ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، چینی نژاد شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

کراچی: ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، چینی نژاد شخص جاں بحق، 2 افراد زخمی

ایس ایس پی ساؤتھ کراچی کے مطابق مقتول اور زخمی چینی نژاد پاکستانی شہری ہیں، زخمیوں میں ڈاکٹر ایچ یو رچرڈ اور انکی اہلیہ مارگ ریڈ کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، دونوں کو طبی امداد دی گئی، انکا ملازم جاں بحق ہوا ہے، نائن ایم ایم گولیوں کے ساتھ خول ملے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی افراد دہری شہریت رکھتے تھے، حملہ آور مریض بن کے کلینک میں آیا اور کافی دیر تک دانتوں کا چیک اپ کرانے کے لیے کلینک میں بیٹھا رہا۔