پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں مبینہ خود کشی کے معاملہ پر پولیس نے مکان سے 3 خواتین کے لاشیں برآمد کر لی ہیں۔
پولیس سٹیشن تاتارا کی حدود حیات آباد میں ایک مکان کے کمرے سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق تینوں لاشوں کی شناحت ایک ماں اور دو بیٹیوں کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق 44 سالہ والدہ نے پہلے دونوں بیٹیوں 18 سالہ مائرہ اور 14 سالہ عیشال کو قتل کرنے کے بعد خود کو قتل کیا ہے۔
خاتون نے دو سال قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، تینوں لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔